نئی دہلی :اسرو سربراہ کے سیون نے اگلے اسپیس مشن کو لیکر میڈیا سے خاص بات چیت کی۔ کے سیون نے اس دوران انہوں نے کہا کہ ’ہم نے خلا میں انسان کو بھیجنے کے لئے اپنے منصوبہ کا ڈیزائن کرلیا ہے۔ اس پورے مشن کے لئے ہندوستانی آئیر فورس کے چار پائلیٹس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان پائلیٹوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ہندوستان اور روس میں اس مشن کو لیکر ٹرینگ دی جائے گی۔
گگن یان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرو چیف کے سیون نے کہا کہ ’ہم اس سال کے آخر تک یا 2021کی شروعات تک اس مشن کو لانچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
چندریان 3مشن کو لے کر اسروچیف نے کہا کہ ہم موجودہ اوربیٹر کا استعمال کریں گئے۔ ا س کے لئے جلد ہی نئی لانچ سائٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS