صدركووند، و نکیا نے آرمی ڈے پر مبارکباد دی

0

نئی دہلی: صدر رام ناتھ كووند اور نائب صدر ونکيا نائیڈو نے 72 ویں’آرمی ڈے‘کے موقع پر مبارکباد دی۔
صدر كووند نے ٹویٹ کے زریعہ کہا’آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں،  بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد ۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے، ملک کے افتخار میں اضافہ کیا ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے۔ جے ہند! ‘
نائب صدرنائیڈو نے ٹویٹ کرکے  کہا’آرمی ڈے  کے موقع پر فوج کے حکام، فوجیوں اور سابق فوجیوں کے حوصلہ و بہادری، قوم کے تئیں  فرائض منصبی اور نظم و ضبط  اور ڈسپلن کو سلام  کرتا ہوں۔
’انہوں نے کہا’ملک کی فوج نے نہ صرف ملک کی حدود کی حفاظت کی ہے بلکہ دہشت گردی سے ملک کو داخلی سلامتی کوبھی تحفظ دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کے وقت بچاؤ کاموں میں آپ کی امداد سے متاثرین کو بڑی راحت ملی ہے‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS