اندور (پی ٹی آئی) ہندوستان کے گرتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، آل انڈیا بینک ایمپلائیز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے ) نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اگر اس مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے، تو ملک کوآگے چل کر پڑوسی ملک سری لنکا کی طرح شدید مالی بحران کاسامناکرناپرسکتاہے۔ اے آئی بی ای اے )کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے اندور میں تنظیم کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔ ہماری درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ برآمدات میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے مسئلے کو نظر انداز کرتے رہے، تو وہ دن دور نہیں جب ہمیں سری لنکا جیسی خراب معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہندوستان کا حال ہوسکتا ہے سری لنکا جیسا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS