روم، (یواین آئی):ہندوستان اور اٹلی نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں توسیع کرتے ہوئے توانائی کے ذریعہ منتقلی کی اسٹریٹجک شراکت داری کےلئے ایک حکمت عملی کو منظوری دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی اور اٹلی کے وزیراعظم ماریو دروگو کی کل ہوئی دو طرفہ میٹنگ میں اس حکمت عملی کو منظوری دی گئی۔وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ دونوں فریقوں نے حکمت عملی میں موجود اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے صاف توانائی کی طرف منتقلی کو رفتار مہیا کرنے کے اقدامات شامل ہیں جو جی -20 چوٹی کانفرنس اور گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر فریقین کے کانفرنس (کوپ -26) کا مرکزی موضوع ہے۔
دونوں فریق گرین ہائڈروجن کی صلاحیت کو بروئے کار لانے ،توانائی کی اہلیت کو تحریک دینا،اسمارٹ گرڈ تیار کرنا اور توانائی ذخیرہ ٹیکنولوجی ،بجلی بازار کی تجدید کاری کےلئے ہندوستان اور یورپی یونین نے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں فریق قابل تجدید توانائی کا ہماری توانائی نظام کم از کم لاگت سے جوڑنا اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ کے سلسلے میں اضافے پر اتفاق ہے۔
ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بنی حکمت عملی میں طے کیا گیا ہے کہ سال 2017 میں بنا ایک جوائنٹ ورک فورس ،ورک اسمارٹ سٹیز،موبلٹی،اسمارٹ گرڈ، بجلی کی تقسیم اور کمی کا حل،گیس ٹرانسپورٹ اور قدرتی گیس کو فروغ دینا،انٹیگریٹیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور گرین اینرجی (گرین ہائیڈروجن ،سی این جی اور ایل این جی،بائو میتھین ،بائو ریفائنری ،دوسری نسل کے بائوایتھینال ،ارنڈی کے تیل،کچرے سے نکلنے والے تیل )کے استعمال میں تعاون بڑھانے کےلئے کام کرے گا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان میں گرین ہائڈروجن اور اس سے وابستہ ٹیکنولوجی کی ترقی اور استعمال کےلئے بات چیت شروع کرنے کی حمایت کی۔دونوں فریق ہندوستان میں سال 2030 تک 450 گیگا واٹ کی تعمیر نو کے ہدف میں مل کر کام کریں گے۔ ہندوستان اور اطالوی کمپنیوں کو قدرتی گیس کے شعبہ ،ڈیکاربونائزیشن کے لیے تکنیکی اختراع، اسمارٹ شہروں اور دیگر مخصوص ڈومینز کے مسائل پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ہندوستان اور اٹلی کی کمپنیوں کے لیے توانائی کی منتقلی اور متعلقہ مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ تجربات اور معلومات کو پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کے شعبوں میں شیئر کیا جائے گا جس میں صاف اور تجارتی طور پر قابل عمل ایندھن اور ٹیکنالوجیز، پائیدار گرڈ پلاننگ، قابل تجدید اور توانائی کی کارکردگی اور صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا شامل ہے۔
ہندوستان -اٹلی نے توانائی منتقلی اسٹریٹجک شراکت داری کی حکمت عملی تیار کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS