حکومت کی توجہ معیشت میں  اصلاح پرنہیں: پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت  میں گراوٹ کے سلسلے میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ معیشت میں اصلاح اس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی ،لیکن اس نے اس معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ’بی جے پی حکومت کو معیشت پر سب سے زیادہ توجہ دینی چاہئے تھی ،لیکن اب معیشت میں اصلاح کا معاملہ ایک بند فائل میں رکھا ہے۔  ڈی پی میں اضافہ کے اندازہ بتاتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اس بار بھی گراوٹ کا ہی اندازہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس کا سب سے زیادہ اثر تاجر، غریبوں، دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور روزگار پر پڑ رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے یقین دہانی  جیسی کوئی بھی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS