پینتیس دن میں کئے گئے 10 میزائل تجربات

0

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) 800 کلومیٹر رینج والے سب سونک کروز میزائل کاٹسٹ اگلے ہفتے کرنے جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین اور بحریہ میں باضابطہ شمولیت سے قبل آخری بار اس کا تجربہ کیا جائے گا۔اس سے قبل ہندوستان نے جمعہ کو نئی نسل کی تابکاری (ریڈیئشن) مخالف میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھاجو انڈین ایئر فورس کے اسٹریٹجک اسلحہ ذخیرہ میں شامل ہوگا۔ حکام نے یہ جانکاری دی تھی۔ ہندوستان کا پہلا ملک میں ہی تیار کردہ تابکاری مخالف میزائل ’رودرم1-‘ کی رفتار میک 2 یا آواز کی رفتار سے دوگنی ہے۔ حکام نے بتایا کہ میزائل جب ایئر فورس میں شامل ہونے کے لیے تیارہوگی تو اسے سخوئی جنگی طیاروں کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً 10.30 بجے اوڈیشہ کے بالاسور میں انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے میزائل کا تجربہ کیا گیا۔‘انڈین ایئر فورس نے گزشتہ سال مئی میں ایک سخوئی30- ایم کے آئی جنگی طیارہ سے برہموس میزائل کے آسمانی ایڈیشن کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتہ ہونے والا میزائل تجربہ پچھلے 35 دنوں میں ڈی آر ڈی او کا 10 واں تجربہ ہوگا۔ چین کے پیچھے ہٹ جانے سے انکار کے بعد ڈی آر ڈی او تیزی سے میڈ ان انڈیا کے تحت اسٹریٹجک جوہری اور روایتی میزائلوں کوڈیولپ کررہی ہے۔ تقریبا ایک ماہ کے اندر ہر چار دن میں ایک میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی اس سال لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے قریب ہندوستانی فوج کے ساتھ پہلی بار جھڑپ کی۔ جس کے بعد مشرقی لداخ میں 4مقامات پر تشدد پھیل گیا۔ پچھلے 40 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک نے سرحد پر اپنی فوج کوکھو یا ہے۔ ایل اے سی پر کشیدگی ختم نہیں ہورہی ہے حالانکہ دونوں ممالک اسے ختم کرنے اورافواج کو پیچھے ہٹانے کے لئے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS