ہندوستان میں 82 افراد کورونا کووِڈ-19 کے برطانیہ ویریئنٹ سے متاثر 

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کووِڈ-19 کے برطانیہ میں پائے گئے ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد ملک میں بڑھ کر اب 82 ہو گئی ہے۔ 
مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ انساکانگ کی 10 لیب میں سے چھ لیب میں کی گئی جینوم سکوینسِنگ سے ان تمام متاثرین کا پتہ چلا ہے۔ 
اِنساکانگ کی چار لیب این سی بی ایس،بنگلور،سی ڈی ایف ڈی حیدرآباد، آئی ایل ایس بھونیشور اور این سی سی ایس پونے میں ایک بھی سیمپل وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ متعلقہ ریاست ان تمام متاثرین کو الگ الگ کمرے میں آئیسولیشن میں رکھ رہی ہیں۔ ان کے اقرباء کو بھی کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ برطانیہ سے ہندوستان آنے والوں اور اہل خانہ کی ٹریکنگ کی جا رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS