ہند چین سرحد پر مشرقی لداخ علاقہ میں دونوں افواج کے جوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کے پیش نظر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ایک میٹنگ میں چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت اور آرمی چیف منوج مکند نرونے کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
فوج نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وادی گلوان میں دونوں افواج کے درمیان پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران پیر کی شب پرتشدد جھڑپ پوئی جس میں ایک افسر اوردوجوان شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سنگھ نے فوج کی سینئر قیادت سے جھڑپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور آگے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں اس واقعہ کے بعد پیدا صورت حال سے متعلق تمام پہلووں پر بات چیت کی گئی۔
فوج نے واضح کیا کے کہ جھڑپ میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن انہوں نے چینی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تعداد کے تعلق سے کچھ نہیں کہا ہے۔فورس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔