چھپرہ : لداخ کے گلوان گھاٹی میںحقیقی لائن آف کنٹرول( ایل اے سی )پر چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں بہار کے سارن ضلع میں پرسا تھانہ علاقہ کے دگھرا گاﺅں باشندہ جوان سنیل رائے شہید نہیں ہوئے ہیں۔
جوان کی اہلیہ مینکا رائے نے بد ھ کو یہاں بتایاکہ گلوان گھاٹی میں چینی افواج کے ساتھ سموار رات ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ان کے شوہر فوج کے جوان سنیل رائے شہید نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ رائے نے موبائل فون پر ان سے بات کر کے خود کو محفوظ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔
مسز رائے نے بتایاکہ رائے نے ان سے کہاہیکہ گلوان گھاٹی میں سنیل رائے نام کے دو جوان کے تعینات ہونے سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی ہے ۔حالانکہ وہ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ منگل شام ساڑھے پانچ بجے فوج کے ایک سنیئر افسر نے رائے کے اہل خانہ کو ان کے شہید ہونے کی اطلاع دی تھی ۔جس کے بعد سے پورے گاﺅں میں ماتمی کیفیت طاری ہوگئی تھی لیکن ان کے محفوظ رہنے کی اطلاع کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فوج نے منگل کی رات بتایاکہ مشرقی لداخ علاقہ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر سوموار کی رات وادی میں چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کے 20فوجی شہید ہوئے ہیں۔
چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کے 20فوجی شہید ہوئے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS