چنڈی گڑھ: انبالہ سے دو سگی بہنیں چنڈی گڑھ پاسپورٹ بنوانے کے لئے پہنچیں ،جہاں انہیں نیپالی قرار دیکر واپس کردیا گیا۔ واضح رہے کہ افسران نے دونوں بہنوں کے کاغذات دیکھے بغیر ہی انکا چہرا دیکھ کرانہیں نیپالی قرار دے دیا۔ اور ان کے کاغذات کو بھی غلط قرار دیا۔ جسے سن کر ڈپٹی کمشنر بھی حیران رہ گئے۔ غور طلب ہے کہ لڑکی سنتوش کے پاس آدھار کارڈ ،پین کارڈ اور کروشیتر یونیورسٹی کی ڈگری بھی ہے۔ دوسری بہن نے باہر جاکر تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جس کے مد نظر پاسپورٹ بنوانے کا مرحلہ شروع ہوا،لیکن افسران نے نیپالی قرار دے کر پاس پورٹ بنانے سے انکار کر دیا۔ سنتوش نے کہا کہ میں نے ہر یانہ کے وزیرانل وج سےبات کی ہے ،جس کے بعد پاسپورٹ بننے کا مرحلہ پھر سے شروع ہوا۔ انبالہ کے ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے کہا کہ پاسپورٹ انتظامیہ نے لکھا تھا کہ درخواست کردہ نیپالی لگتا ہے ۔جب مجھے پتہ چلا تو میں نے مداخلت کی ،جس کے بعد ان کا پاسپورٹ جلد بن جائے گا۔
پاسپورٹ انتظامیہ کی لاپروائی،سگی بہنوں کو قرار دیا نیپالی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS