نئی دہلی:وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتے کو برازیل کے صدر جائر بولسونارو سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔ 71ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپر بولسونارو جمعہ کی شام یہاں پہنچےتھے۔ خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیاتھا۔ سب سے پہلے بولسونارو کا رسمی طورپر استقبال راشٹرپتی بھون کے احاطے میں کیاگیا۔ اس موقع پرصدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور پی ایم مودی بھی موجود تھے۔ بعد میں وہ راج گھاٹ گئے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ وہ حیدرآباد ہاؤس پہنچے جہاں پی ایم نریندرمودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور پریس سے بات چیت ہوگی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
برازیل کے صدر کا والہانہ استقبال، جشن جمہوریہ تقریب میں ہوں گے شریک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS