نئی دہلی: (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.99 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 092 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 816 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 3.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 16 ہزار 454 لوگوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب قراردیا گیا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے کل 4 کروڑ 36 لاکھ 9 ہزار 566 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 81 ہزار 861 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 88. 02 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS