یوگنڈا میں 800 افراد کو نقلی دوا کے ساتھ کورونا ویکسین دی گئی

0
aa.com.tr

کمپالا : (یو این آئی،اسپوٹنک) مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں 800 سے زائد افراد کو نقلی دوا سے کوروناوائرس کا ٹیکہ لگایا گیا اور کچھ مریضوں کی اس وبا کی دوسری لہر میں موت ہوگئی۔
مقامی اخبار’ڈیلی مانیٹر‘نے محکمہ صحت کے نگرانی شعبہ کے حوالے سے بدھ کے روز اس دھوکہ کو بے نقاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 مئی سے 17 جون تک ملک کے دارالحکومت کمپالا میں نقلی ویکسین لگائی گئی۔ اس سازش میں ایک ڈاکٹر سمیت متعدد مشتبہ افراد شامل تھے،جو ابھی تک مفرور ہیں۔ زیادہ تر امکان ہے کہ انہوں نے شیشیوں میں پانی ڈالا،اور پھر لوگوں اور کمپنیوں کو فروخت کردیا۔
اسٹیٹ ہیلتھ مانیٹرنگ اتھارٹی کے سربراہ ویلن نمارا نے کہا ’’اس ویکسین کے لیبل کی اشیا یا تو کہیں سے چرانے یا کمپالا کے ناصر روڈ میں تیار کئے جانے کا شبہ ہے‘‘۔
دریں اثنا پولیس نے مبینہ طور پر کمپالا میں جعلی ویکسین سنٹر پر چھاپہ مارا ہے اور جعل سازی کے منصوبوں میں ملوث دو نرسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے افسران نے جعلی ادویات کے خلاف ٹیکے لگائے گئے لوگوں کی فہرست اور ان کے ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ کی تعداد بھی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS