نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ، جب کہ 491 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے، حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اسی عرصے میں تقریباًسوادولاکھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، بدھ کو ملک میں 73 لاکھ 38 ہزار 592 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 59 کروڑ 67 لاکھ 55 ہزار 879 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 لاکھ 35 ہزار 180 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں تین لاکھ 17 ہزار 532 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعدادبڑھ کر تین کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار 773 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز میں 93051 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 491 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 693 پہنچ گئی ۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 23 ہزار 990 مریض کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ان کی تعدادبڑھ کر تین کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار 29 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.69 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت شرح اموات 1.28 فیصد ہے۔
دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون قسم سے 27 ریاستوں میں اب تک 9287 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔
ایکٹو کیسز کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 2943 کی کمی آئی ہے اور فی الحال ان کی تعداد 268484 ہے۔ اس دوران 46591 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 6915407 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 49 مریضوں کی موت ہو گئی جس کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,934 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں ان کی تعداد 2,67,679 ہے جو فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 17,269 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 23,209 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جنہیں شامل کرکے 30,23,034 افرادکورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے اوراموات کی تعداد 38,486 ہو گئی ہے۔
کل ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9490 کے فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 170661 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 35 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کااعدادوشماربڑھ کر 37073 تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں 17456 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2806501 ہوگئی ہے۔
کیرالہ کل ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 25890 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 169109 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 134 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51160 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 5244206 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
مغربی بنگال کل ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ ریاست میں 4009 ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد کل تعداد کم ہوکر 151702 رہ گئی ہے اور مزید 38 مریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 20193 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 1757066 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
اتر پردیش میں کورونا کے 2876 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد ایک لاکھ سے نیچے 98238 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1760800 ہو گئی ہے جبکہ اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 22990 تک پہنچ گیا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں پچھلے چھ دنوں سے ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2830 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعدادکم ہوکر 75282 ہو گئی ہے جب کہ 16580 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر1647224 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 لوگوں کی موت سے اموات کا اعدادوشماربڑھ کر 25460 ہو گیا ہے۔
آندھرا پردیش میں بھی کورونا کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8827 کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 44935 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2067984 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 8 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14522 پربرقرار رہی۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 1781 سے بڑھ کر 24253 ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4065 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 689878 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز بڑھ کر 9075 ہو گئے ہیں اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,46,403 ہو گئی ہے جبکہ اموات کااعدادوشمار576 ہو گیا ہے۔
راجستھان میں کورونا کے 5173 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر74561 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 986412 اور مرنے والوں کی تعداد 9031 ہو گئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا کے 4816 ایکٹیو کیسزبڑھنےسے ان کی کل تعداد 78038 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1080562 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8494 ہو گئی ہے۔
تیسری لہر میں یومیہ کیسز 3 لاکھ سے متجاوز، 491 مریضوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS