نئی دہلی : کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے میں تین کروڑ افراد کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے ۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتہ کے روز کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ صحت کارکنوں اور فرنٹ محاذ پرڈٹے ہوئے دو کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی ویکسین مفت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ جولائی تک باقی 27کروڑ افراد کو کیسے ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ لیاجانا باقی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS