پاکستان میں توہین رسالت کے ملزم کو جج کے سامنے گولی مار کرقتل کر دیا

    0

    پشاور : توہین رسالت کے ایک  ملزم کو آج صبح یہاں عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی۔  ملزم موقع پر ڈھیر ہوگیا۔ قاتل کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ یہ اندوہناک واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا۔
    پاکستانی میڈیا نے مقتول کا نام طاہراحمد نسیم بتایا ہے جس پر عدالتی ریکارد کے مطابق توہین عدالت کا مقدہ دو برسوں سے چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق جب طاہر احمد کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا تو وہاں موجود لوگوں کے مطابق ایک نوجوان آیا اور طاہر احمد سے اس نے بحث شروع کر دی۔ اس کے بعد اُس  نے کمرۂ عدالت میں ہی طاہر احمد پر ہلاکت خیز فائرنگ کر دی۔ قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    پاکستانی میڈیا کے مطابق قتل کرنے والا ایک نو عمر لڑکا ہے جس  نے کہا کہ اسے رسول اکرم صلعم خواب میں آئے تھے اورانہوں نے کہا کہ اس شخص کو قتل کردو۔ یہ انکا حکم تھا۔ 
    سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور منصور امان نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آورکا نام فیصل ہے اوراس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس بابت تفتیشی افسر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ قبل ازیں پولیس نے حملہ آور کا نام خالد بتایا تھا۔
      کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقتول احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا۔ بی بی سی کے مطابق مقتول احمدی گھرانے میں پیدا ضرور ہوا تھا لیکن اس نے احمدیت سے تعلق نہیں رکھا تھا۔
    پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اکثر مشاہداتی نوٹس میں کہا جاتا ہے  کہ ایسے معاملات کا بکثرت تعلق  ذاتی دشمنیوں اور لڑائیوں سے ہوتا ہے۔ ان کا مذہب سے کم ہی تعلق ہوتا ہے۔جبکہ توہینِ مذہب کا صرف الزام لگنا، یا ملزم کا دفاع کرنا ہی کسی کے ہدف بن جانے کے لیے کافی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS