ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.77روپے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 11 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اتوار کو بھی دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان لندن برینٹ کروڈ آج 111.70 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا اور یو ایس کروڈ 2.20 فیصد اضافے کے ساتھ 106.54 امریکی ڈالر فی بیرل پر تھا۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے گزشتہ 24 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو لگاتار 11 واں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS