کشی نگر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں بالمیکی گنڈک بیراج پر ندی کا ڈسچارج جمعرات کو کم ہوکر 90ہزار کیوسک ہونے کے بعد بھی ندی کے مہدیوا گاؤں کے نزدیک کٹان جاری ہے۔اس سے ریتا گاؤں کی پانچ ہزار آبادی گنڈک کے نشانے پر آگئی ہے۔ حالانکہ سیلاب سیکشن کٹان کو روکنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ وہیں ندی کے کٹان کو دیکھ ریتا باشندے خوف کے سائے میں شب و روز گذارنے کو مجبور ہیں۔ضلع کے کھڈا ریتا علاقے کے گرام مہدیوا کی آبادی تقریبا پانچ ہزار ہے اور گاؤں تین سال سے ندی کے نشانے پر ہے۔ گذشتہ سال نندی نے اپنی دھارا کو موڑتے ہوئے مہدیوا گاؤں کے آبادی والے حصے تک پہنچ گئی تھی۔ تحصیل انتظامیہ و سیلاب سیکشن سینکڑوں مزدوروں کی مدد سے ندی کے کنارے بمبو کریٹ لگا کر، آبادی کو کسی طرح بچالیا لیکن اس سال سیلاب سیکشن ندی کے کنارے تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر کے ایریا میں پرکو پائن لگوا کر کٹان روکنے سمیت مہدیوا گاؤں کو بچانے میں مصروف عمل ہے۔ ادھر دو دنوں سے نیپال کے پانی والے حصے میں بارش رکنے سے والمیکی گنڈک بیراج پر ندی کا ڈسچارج 2لاکھ 76ہزار سے کم ہوکر 90ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔
تشویش میں مبتلا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر ندی کے آبی سطح میں اضافہ ہوا تو گاؤں میں ندی تباہی مچائے گی۔ اس سے قبل مہدیوا گاؤں کو بچانے کے پختہ انتظامات کئے جائیں۔ وہیں چھنتوتی باندھ کے بھینسہا گیز پر ندی خطر کے نشان 95میٹر کے مقابلے 22سینٹی میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی نظر کٹان کی طرف ہے۔
اترپردیش کے کشی نگر میں 5ہزار کی آبادی گنڈک ندی کے نشانے پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS