ہندوستان میں دومہینےمیں پٹرول 9.30 فیصد اورڈیزل 10.47 فیصد مہنگا

0

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں پٹرول نو فیصد اور ڈیزل دس فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جون میں پٹرول کی قیمت میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔ اس طرح پٹرول دو مہینوں میں 8.41 روپے (9.30 فیصد) اور ڈیزل 8.45 (10.47 فیصد) مہنگا ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 04 مئی سے شروع ہوا۔ اس سے قبل مارچ اور اپریل میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ مئی میں 16 دن کے لئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ باقی 15 دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ جون میں بھی قیمتوں میں 16 دن اضافہ ہوا ہے جبکہ باقی 14 دن مستحکم رہیں۔
قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جارہی کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لندن کے برینٹ کروڈ جو معیاری خام تیل سمجھا جاتا ہے ، کی 30 اپریل کو فی بیرل قیمت 67.66 ڈالر تھی ، جو اب بڑھ کر 75 ڈالر فی بیرل کے قریب ہوگئی ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی اونچی قیمت کا نصف سے زیادہ حصہ ان پر عائد بھاری ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور محصولات آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اسی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کو گڈزاینڈسروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے سے باہررکھا گیا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی کے بارے میں بات کریں تو16 جون کو دستیاب آخری اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت 96.66 روپے فی لیٹر تھی۔ اس میں انڈین آئل ریفائنری سے نکلنے والے پٹرول کی قیمت 37.29 روپے تھی۔ پٹرول پمپ مالکان کو اوسطا 36 پیسے لاگت کے ساتھ فی لیٹر پٹرول 37.65 روپے ملے۔ ڈیلر کو 3.80 روپے فی لیٹر کمیشن ملا۔ اس پر مرکزی حکومت کو 37.65 روپے اور ریاستی حکومت کو 22.31 روپے ویٹ میں اضافے کے بعد قیمت 96.66 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح 16 جون کو 87.41 روپے میں فروخت ہونے والے ڈیزل ڈیلر کو 40.23 روپے ملے۔ ڈیلرکا کمیشن 2.59 روپے بن گیا۔ ڈیزل پر ، مرکزی حکومت 31.80 روپے ایکسائز ڈیوٹی لیتی ہے جبکہ دہلی حکومت ویٹ کے طور پر 12.79 روپے وصول کرتی ہے۔
پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 98.81 —————— 89.18
ممبئی ۔————— 104.90 —————— 96.72
چنئی —————- 99.80 -—————- 93.72
کولکاتا ———— 98.64 —————— 92.03

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS