ہندوستان میں ایک دن میں 2986 افراد نے کورونا کو دی شکست

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2986 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے، جس کے ساتھ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42566935 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار 631 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران مزید 54 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 524157 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 102 بڑھ کر 5471 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1015 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 64 ہزار 517 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 183 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں، اس دوران ایکٹو کیسز 60 بڑھ کر 1403 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 161 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7730370 اور اموات کی تعداد 147849 ہوگئی۔
گجرات میں 21 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 173 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 12 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1213446 ہو گئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10944 پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں فعال کیسوں کی تعداد نو بڑھ کر 417 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21203 پر مستحکم رہی۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 37 بڑھ کر 1997026 ہوگئی۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیس ایک بڑھ کر 1926 ہو گئے ہیں، جب کہ 128 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 3906935 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40105 پر مستحکم ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایک فعال کیس بڑھ کر 200 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 29 کے اضافے سے یہ تعداد 1030812 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اب تک اس وبا سے 10735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹیو کیسز 131 کم ہو کر 2429 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 532 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 84 ہزار 327 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 620 پر مستحکم رہی۔
اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 71 کم ہو کر 1496 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران وبا سے مزید 348 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 2051851 ہوگئی۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23511 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS