نئی دہلی: شہریت ترمیمی بل کی آگ کے شعلے مستقل بھڑک رہے ہیں۔ شمال مشرق ریاستوں کی صورت حال بد سے بد تر ہوچکی ہیں۔ گوہاٹی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہو رہے احتجاج پر قابو پانے کے لیے کرفیو لگائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کے لیے کرفیو میں چھوٹ دی گئی ہے۔ دسپور ، اجان بازار، چاند ماری، سل پکھری، اور جو روڈ سمیت مختلف علاقوں میں دوکانوں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ سڑکوں پر سائیکل اور آٹو رکشہ وغیرہ نظر آرہے ہیں، لیکن بسیں نظر نہیں آرہی ہیں۔ پیٹرول پمپ بھی کھول دیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں کی قطاریں بھی دیکھی جارہی ہیں۔
پولیس ترجمان نے اطلاع دی کہ کرفیو میں صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک کے لیے ڈھیل دی گئی ہے۔ اور پولیس ڈھیل کی اطلاع دینے کے لیے لاؤڈسپیکر کا استعمال کررہی ہے۔ کرفیو میں ڈھیل کے باوجود تعلیمی ادارے اور دفاتر اب بھی بند ہیں۔
گوہاٹی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں ڈھیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS