گوہاٹی: ملک میں روز بہ روز کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے معاملوں اور اس سے متاثر لوگوں کی اموات کی خبروں کے درمیان آسام کے اہم شہرگوہاٹی میں کورونا متاثرہ 10 خواتین کے یہاں صحت مند بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس سے امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔
کورونا متاثرہ ان سبھی خواتین کو علاج کے لئے گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال(جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے مکمل طور پرصحت مند بچوں کو
جنم دیا۔
ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنٹ شرما نے سنیچر کے روز ٹوئٹرپر اطلاع دی کہ کئی بار ہمیں ناموافق حالات میں بھی مسکرانے کو موقع ملتا ہے۔ہمیں اس طرح کا
موقع مسلسل دوسرے دن بھی ملا۔ دس کورونا متاثرہ بہادر خواتین نے چار بچیوں اور چھ بچوں کو جنم دیا ہے۔
گوہاٹی میں نوزائیدہ بچوں کی آمد کےساتھ ہی دو بزرگوں کے صحت مند ہونے پر بھی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ان دونوں کا بھی جی ایم سی ایچ میں علاج کیا جارہا
تھا جہاں سے دونوں کو صحت مند ہونے کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈسچارج کردیا گیا ۔ 80 سالہ انیما بورو کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل
کرایا گیا تھا لیکن انفیکشن سے ابھرنے کے ساتھ ہی وہ پوری طرح صحت مند ہوئے۔ اسی طرح 93 سالہ جیبینی ڈے کو بھی کوروناسے نجات پانے کے بعد اسپتال سے
چھٹی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ آسام میں جمعہ کو ریکارڈ 1218 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21864 ہوگئی اور اب تک 51 لوگوں کی موت ہوچکی
ہے جب کہ 14105 لوگ سحت مند بھی ہوئے ہیں۔
گوہاٹی میں کورونا متاثرہ 10 خواتین نے بچوں کو جنم دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS