نئی دہلی (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ ہفتے کے آخر میں 93.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 87.25 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
میٹرو شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72…………89.62
ممبئی …………… 106.31……….94.27
کولکتہ ……106.03………..92.76
چنئی …………… 102.63………94.24
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS