نئی دہلی :(یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر ہفتے کے پہلے کاروباری دن کی شروعات میں ہی تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود پیر کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 23 ویں روز مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں 24 ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹررہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
امریکہ میں گزشتہ ہفتے مارکیٹ بند ہوتے وقت ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.81 ڈالر بڑھ کر 68.28 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا ۔ اسی طرح برینٹ کروڈ بھی 0.59 ڈالر کم ہو کر 70.70 ڈالر پر بند ہوا تھا ۔ اس ہفتے کے پہلے دن بھی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ میں 1.82 فیصد اور برینٹ کروڈ میں بھی 1.77 فیصد گراوٹ کے آثار ہیں۔
شروعاتی کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ جہاں 69.45 فی بیرل پر تجارت کر رہا تھا ،وہیں ڈبلیوٹی آئی کروڈ 67.04 فی بیرل پر تھا ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں صبح 6 بجے لاگو کی جاتی ہیں ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ———— 101.84 ————— 89.87
ممبئی -————— 107.83 —————— 97.45
چنئی 102.49 -—————- 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02