بنگال میں ساڑھے 9 بجے تک تقریباً 17.95 فیصد پولنگ

0

کولکاتا: (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پیر کی صبح ساڑھے نو بجے تک تقریباً 17.65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے ہی کا استعمال کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلے دو گھنٹوں میں جنوبی دیناج پور میں 18.77 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ جنوبی کولکاتہ میں 13.07 ، مالدہ میں 18.87 ، مرشد آباد میں 19.53 اور مغربی وردھمان میں 17.24 فیصد پولنگ ہوئی۔پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ جہاں شام ساڑھے چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔
ریاست میں ساتویں مرحلے میں ووٹنگ کا آغاز ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ نے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے بڑی تعداد میں گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’بنگال میں ساتویں مرحلے میں آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ میں رائے دہندگان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو جیتانے کے لئے ووٹ دیں‘‘۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بھوانی پور میں مترا انسٹی ٹیوشن میں اپنا ووٹ ڈالنےکے بعد خود اعتماد کے ساتھ کہا ’’ممتا بنرجی دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی کریں گی … لوگ مر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے آٹھ مرحلوں میں انتخابات کروا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS