مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ایم ٹیک – سی ایس ای (آرٹیفیشیل انٹیلی جنس اینڈ مشین لرننگ) اور فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔حیدرآباد کیمپس میں شعبۂ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت پارٹ ٹائم اسپانسرڈ / سیلف فینانس پروگرام ایم ٹیک – سی ایس ای (اے آئی و ایم ایل) اور سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کیمپس میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ پُر کردہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی جانکاری یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے [email protected] پر ای میل کریں۔اسی دوران میرٹ کے اساس پر ریگولر کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ 24 جولائی ہے۔ جبکہ فاصلاتی طرز پر بی ایڈ کی آخری تاریخ 25 جولائی و دیگر فاصلاتی کورسس کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر ہے۔ll
مانو میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس میں ایم ٹیک و بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی کے کورسیس کا آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS