بستی:(یو این آئی) اتر پردیش میں بستی کمشنرکے تین ضلع بستی، سدھارتھ نگراور سنت کبیر نگر میں محکمہ بجلی کے تقریبا 5لاکھ صارفین کا تین سو11کروڑروپے بجلی بل بقایاچل رہا ہے جس کو جمع کرنے کے لیے محکمہ کے ذریعے مسلسل کوشش کی جا رہی یے۔ذرائع سے ملی اطلاع نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بستی کمشنر کی بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر ضلع میں 5 لاکھ صرفین نے بقایا بل جمع کرنے کے لیے بل کی جزوی سہولت دینے کے لیے پروگرام جاری کیا جا رہا ہے۔
صارفین کا بقایا بل 25فیصد کے حساب سے چار بار میں باقی بچا رقم ادا کیا جائے گا۔ بستی ضلع کے 1لاکھ 97ہزار5سو75ہزار صارفین کا 153کروڑ، سدھارتھ نگر ضلع کے 1لاکھ 80ہزار7سو25صارفین کا 90کروڑ اورسنت کبیر نگر ضلع کے 1لاکھ19ہزار1سو35صارفین کا 68کروڑ روپے کا بقایا چل رہاہے۔ اس وقت بڑے بقایا داروں کا بجلی محکمہ کے ذریعے کنکشن کاٹا جا رہا ہے۔
اتر پردیش کے بستی میں پانچ لاکھ صارفین کا تین سو 11کروڑ کا بجلی بل بقایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS