پیرس، (یو این آئی) پیرس اولمپک میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے سے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو چند گرام زیادہ وزن پائے جانے کے بعد نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ونیش کا وزن آج صبح کچھ گرام زیادہ پایا گیا اور یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ قوانین کے تحت انہیں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کرکے اس صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
آئی اواے نے ایک بیان میں کہا، “یہ افسوسناک ہے کہ ہندوستانی دستے ویمنز ریسلنگ کے 50 کلوگرام زمرے سے ونیش پھوگاٹ کو نااہل قراردئے جانے کی خبر شیئر کرتاہوں۔ ٹیم کی رات بھر کی بہترین کوششوں کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلو سے چند گرام زیادہ تھا۔ ٹیم اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔ ہندوستانی دستہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ ونیش کی رازداری کا احترام کریں۔ وہ موجودہ مقابلوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہے گا۔‘‘
یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یوڈبلیو ڈبلیو) کے ضوابط کے مطابق، پھوگاٹ کو اس ایونٹ کی درجہ بندی میں آخری مقام پر رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ ہندوستانی پہلوان کی غیر معمولی کارکردگی کا ایک ڈرامائی اور مایوس کن خاتمہ ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو ونیش پھوگاٹ نے لگاتار تین مقابلوں میں جیت درج کرتے ہوئے خواتین کے 50 کلوگرام ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
Vinesh, you are a champion among champions! You are India's pride and an inspiration for each and every Indian.
Today's setback hurts. I wish words could express the sense of despair that I am experiencing.
At the same time, I know that you epitomise resilience. It has always…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 7, 2024
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ونیش، آپ چیمپئنز میں چیمپئن ہیں! آپ ہندوستان کا فخر ہیں اور ہر ہندوستانی کے لیے تحریک۔ آج کا صدمہ دردناک ہے۔ کاش الفاظ اس مایوسی کے احساس کا اظہار کر سکتے جو میں محسوس کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں جانتا ہوں کہ آپ لڑنے کے جذبے کی علامت ہیں۔ چیلنجز کا مقابلہ دلیرانہ انداز میں کرنا آپ کی ہمیشہ فطرت رہی ہے۔ مضبوط ہوکر واپس آیئے! ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔”