سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل (PakinSerbia@) پر آج تین دسمبر کو ایک غیرمعمولی ٹوئیٹ دیکھنے میں آئی۔ اس ٹوئیٹ میں مبینہ طور پر سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام لکھا گیا، ”مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ عمران خان آپ ہم سرکاری اہلکاروں سے کب تک خاموش رہنے کی اور گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام کرنے کی توقع کب تک کرتے رہیں گے، ہمارے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کے سبب اسکولوں سے نکالا جارہا ہے۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟‘‘ اس کے علاوہ مذکورہ ٹوئیٹ
Twitter account of Pakistani embassy in Serbia has been hacked. pic.twitter.com/9qUfidsVqx
— Mohammed Kaif (@Mohamme70064753) December 3, 2021
میں وزیراعظم عمران خان کے ایک مقبول فقرے ‘گھبرانا نہیں ہے‘ سے منسلک ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شامل کی گئی تھی۔ واضح رہے پاکستان ایمبیسی کے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئیٹ اب حذف کی جاچکی ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ سربیا میں پاکستانی ایمبیسی کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکے ہیں اور ٹوئیٹ میں پوسٹ کیے گئے پیغام کا تعلق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے سے نہیں ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈجیٹل
The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Serbia have been hacked.
Messages being posted on these accounts are not from the Embassy of Pakistan in Serbia.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 3, 2021
میڈیا، ارسلان خالد نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ ٹوئیٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر NayaPakistan# اور Serbia ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ادھر پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاکستانی سفارتخانے کی یہ متنازعہ ٹوئیٹ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
ع آ / ا ب ا (سوشل میڈیا ڈیسک)