نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں تعلیمی سیشن 2022-23 سے شروع ہونے والے 3بی ٹیک کورسز میں داخلے انجینئرنگ کے لیے پورے مل میں ہونے والی جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای) کے اسکور سے ہوںگے۔ یہ نئے بی ٹیک کورسیز 4سال کی مدت کے لیے ہوںگے۔ ان کورسز میں ہرسال طلبا کے لیے کورس کو چھوڑنے کا متبادل ہوگا۔کسی بھی سال میں طالب علم کے ذریعہ کورس چھوڑنے پر سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ اور ڈگری دی جائے گی۔ کورس کے داخلے میں ای سی اے، وارڈ اور سپورٹ کوٹے کی تجویز نہیں ہوگی۔ ڈی یو میں آئندہ تعلیمی سیشن سے 3نئے بی ٹیک کورسیز کو شروع کرنے کے لیے ڈی یو نے 100 کروڑ روپے کے فنڈ کی مانگ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) سے کی ہے۔ ڈی یو کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے بتایا کہ ہم نے یوجی سی سے 100کروڑ روپے دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں یوجی سی نے وزارت تعلیم کو سفار ش کی ہے۔ ڈی یو میں آئندہ تعلیمی سیشن سے 3نئے بی ٹیک کورسز شروع کیے جانے کی تیاری کی ہے۔ اس کے لیے اکیڈمک کونسل نے اپنی ہری جھنڈی دے دی گئی ہے۔ یہ 3نئے کورسز بی ٹیک ان الیکٹریکل انجینئرنگ، بی ٹیک ان کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئر اور بی ٹیک ان الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ ہیں۔ ڈی یو کے پرووائس چانسلر پروفیسرپی سی جوشی نے بتایاکہ ڈی یو کی فیکلٹی آف انجینئرنگ میں پہلے سے ہی الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ اور الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ شعبے ہیں لیکن یہ شعبے ابھی تک دہلی کالج آف انجینئرنگ اور این ایس آئی ٹی میں تھے، لہٰذا ان شعبوں کی کوئی عمارت ڈی یو میں نہیں تھی۔ یہ شعبے ان دونوں عمارتوں میں چلتے تھے لیکن اب بی ٹیک کے نئے کورسز شروع کرنے کے لیے ان شعبوں کے لیے فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ نئے بی ٹیک کورسز کے ہرایک سال میں 120طلبا کا داخلہ لیا جائے گا۔ ہرایک کورس میں 60-60 طلبا کے2سیکشن ہوںگے۔ ان کورسز میں طلبا کو تعلیم کے لیے کل 72اساتذہ کی تقرری کی جائے گی، لہٰذا کورس میں اساتذہ کا تناسب 20طلبا کے حساب سے رہے گا۔ ڈی یو کی اکیڈمک کونسل کے ممبر پروفیسر میگھ راج نے دہلی یونیورسٹی میں کھلنے جا رہے 3کورسز کے بارے میں کہا کہ ڈی یو میں نئے شعبے اور سبجیکٹ ہونے چاہئیں لیکن اس کے لیے یوجی سی سے پہلے مناسب فنڈ کا انتظام ہو۔
دہلی یونیورسٹی کا اہم قدم:جے ای ای مین کے اسکور سے داخلے کی تیاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS