31 مئی کے اہم واقعات

0

1577l مغل شہنشاہ جہانگیر کی بیوی نورجہاں (مہرالنسا) کی پیدائش ہوئی۔
1725l ہندستان کی مالوا سلطنت کی مراٹھا ھولکر مہارانی اہلیابائی ہولکر کی پیدائش ہوئی۔
1727l فرانس، برطانیہ اور ہالینڈ نے پیرس معاہدے پر دستخط کئے ۔
1759l امریکہ کے شمال مشرقی صوبے پنسلوانیا میں تھیٹر کے تمام پروگراموں پر پابندی لگائی گئی۔
1774l ہندستان میں پہلا ڈاک سروس آفس کھولا گیا ۔
1818l کسی ہندوستانی زبان کا پہلا اخبار ‘سماچار درپن’ کی اشاعت ہوئی۔
1843l مراٹھی تھیٹر میں انقلاب لانے والے مشہور ڈرامہ نگار انا صاحب کرلوسکر کی پیدائش ہوئی۔
1878l امریکی کانگری نے ڈالر کے سرکولیشن کو گھٹایا۔
1878l جرمنی کے لڑاکا جہاز ایس ایم ایس گروسر کرفرسٹ کے ڈوبنے سے 284 افراد ہلاک ہوئے ۔
1889l امریکہ کے پنسلوانیا میں واقع جنسٹان میں شدید سیلاب سے تقریبا 2209 افراد ہلاک ہوئے ۔
1900l لارڈ رابرٹس کی قیادت میں برطانوی فوجیوں نے جوھانسبرگ پر قبضہ کیا۔
1902l آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم ایزبیسٹن کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف 36 رن پر آؤٹ ہوگئی ۔ یہ آسٹریلیا کا سب سے کم اسکور تھا۔
1907l امریکہ کے نیویارک شہر میں پہلی بار ٹیکسی سروس شروع کی گئی۔
1921l انڈین نیشنل کانگریس کے پرچم کو منظور کیا گیا۔
1921lجدید گجراتی شاعر، افسانہ اور نقاد سریش ہری پرساد جوشی کی پیدائش ہوئی۔
1929l مکی ماؤس کا پہلا بولتا ہوا کارٹون ‘کارنیوال کڈ’ ریلیز ہوا۔
1935l پاکستان کے کوئٹہ شہر میں زبردست زلزلے سے 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔
1957l مشہور امریکی ڈرامہ نگار آرتھر ملر کو گناہ تحقیر پایا گیا۔
1959l بدھ مذہبی رہنما دلائی لامہ کو تبت سے جلاوطنی کے بعد ہندستان میں پناہ دی گئی۔
1961l جنوبی افریقہ جمہوریہ بنا۔
1964l ممبئی (اس وقت بمبئی) میں الیکٹرک ٹرام آخری بار چلی۔
1974l سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1977l ہندستانی فوج کی ایک ٹیم نے پہلی بار دنیا کے تیسری بلند ترین پہاڑ کچن چنگا کو سر کیا۔
1979lزمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔
1984lامریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1984l ویسٹ انڈیز کے بلے باز ویوین رچرڈس نے انگلینڈ کے خلاف یک روزہ میچ میں صرف 170 گیندوں پر 189 رن بناکر ریکارڈ قائم کیا۔
1985lگواٹے مالا نے اپنا نیا آئین بنایا۔
1994l جنوبی افریقہ ناوابستہ تحریک کی 109 واں رکن ملک بنا۔
1996l بن یامین نتن یاھو اسرائیل کے وزیر اعظم بنے ۔
1996l جے ایچ پٹیل نے کرناٹک کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔
1999l کرشن پرساد بھٹٹرائی نے نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری کی۔
2003l مشہور موسیقار انل بسواس کا انتقال ہوا۔
2008l دنیا کے سب سے تیز دوڑنے والے اسین بولٹ نے 100 میٹر دوڑ 9.72 سیکنڈ میں مکمل کر عالمی رکارڈ بنایا۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS