ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 11 اپریل کے اہم اور مختصر واقعات ۔

0

1290۔ بادشاۃ معز الدین کیکوباد کا قتل کیا گیا۔
1689۔ولیم سوئم اور میری دوئم کی برطانیہ کے مشترکہ حکمرانوں کے طور پر تاجپوشی کی گئی۔
1713برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوٹریکٹ کے دوسرے معاہدے نے ہسپانوی جانشینی کی جنگ ختم کر دی۔
1881امریکہ کے اٹلانٹا میں اسپیلمان کالج قائم کی گئی۔
1827۔ ہندوستان کے عظیم دانشور، سماجی مصلح اور انقلابی جیوبا پھولے کی پیدائش ہوئی۔
1869۔ مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی کی پیدائش ہوئی۔
1887۔ بنگال کے معروف مصور جیمنی رائے کی پیدائش ہوئی۔
1895۔کیلفورنیا کے اناہیئم نے نئی بجلی سے چلنے والا انجن تیار کرنے کا کام مکمل کیا۔
1904مشہور ہندوستانی اداکار اور گلوکار کندن لال سہگل کی پیدائش ہوئی۔
1909۔ اسرائیل میں تل ابیب شہر کا قیام عمل میں آیا۔
1914 ایک پیشہ ور آرکیٹیکچر برادران الفا رو چی نے شکاگو میں ہوٹل شرمن تعمیر کیا۔
1915چارلی چیپلن کی فلم دی ٹرمپ ریلیز کی گئی۔
1919۔دنیا بھر کے مزدور کے مفادات کیلئے کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) تشکیل دی گئی۔
1924۔ مرد وں کی پہلی کالج پیراکی چیمپئن شپ شروع ہوئی۔
1930۔رشی کیش میں اسٹیل کی رسیوں سے بنے لکشمن جھولا پل پہلی مرتبہ آمدورفت کے لئے کھولا گیا۔
1937۔مشہور ٹینس کھلاڑی رام ناتھ کرشنن کی پیدائش ہوئی۔
1939۔ہنگری دنیا کے مختلف ممالک کی تنظیم ‘لیگ آف نیشن’سے باہر ہوا۔ ایک برس بعد ہی وہ ہٹلر۔ موسیلینی حامی ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا۔
1951۔ تھیئٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ روہینی ہتنگڑی کی پنے میں پیدائش ہوئی۔
1960۔ پہلا موسمی سیٹلائٹ (ٹائرس۔ایک) کاتجربہ کیا گیا۔
1964۔ہندستانی کمیونسٹ پارٹی آپسی تنازعہ کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک نئی پارٹی مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1965۔وسطی مغربی امریکہ میں سمندری طوفا ن کے نتیجہ میں 272 لوگ ہلاک اور 5000 مجروح ہوئے ۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS