پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا بے صبری سے انتظار:پرلاد جوشی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سیشن میں تمام اراکین پارلیمنٹ قانون سازی کے کام کو مکمل کرنے میں تعاون کریں گے۔
صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی منظوری دینے کے ایک دن بعد جمعہ کو جوشی نے ٹویٹ کیا ’’پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 18 جولائی کو شروع ہوگا اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 26 دنوں میں 18 نشستیں ہوں گی۔ سیشن کا بے تابی سے انتظار ہے‘‘۔
واضح رہے کہ کووند نے جمعرات کو ہی مانسون اجلاس بلانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اس سلسلے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ بھی پارلیمنٹ کے اجلاس کے پہلے دن یعنی 18 جولائی کو ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS