آئی ایم ایف نے کم کی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح

0

واشنگٹن (ایجنسیاں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دوسری بار ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے
اسے مالی سال 2022-23 کےلئے 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.8 فیصد کر دی۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ مختصر طور پر، سب سے
برادور ابھی آنا باقی ہے۔ یہ وقت بہت سے لوگوں کےلئے 2023 کی کساد بازاری جیسا ثابت ہوگا۔ جولائی میں آئی ایم ایف نے ہندوستان کی شرح
نمو 8.2 فیصد سے کم کر کے 7.4 فیصد کر دی تھی، اس طرح یہ 0.8 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی اسباب
اورسخت مالیاتی پالیسی کی وجہ سے ہندوستان کی شرح نمو کم رہ سکتی ہے، حالانکہ یہ آر بی آئی کے اندازہ سے قدرے زیادہ ہے۔آربی آئی نے
جی ڈی پی میں اضافے کا اندازہ لگایا ہے۔ موجودہ مالی سال میں 7.2 فیصدکی شرح سے بڑھنے کا اندازہ لگایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS