نئی دہلی: انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ’’ہم بھی دیکھیں گے‘‘ان دنوں ہورہے احتجاجی مظاہروں میں خوب پڑھی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے تنازعہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ فیض کی اس نظم کو متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ اب آئی آئی ٹی کانپور نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی اس بات کی جانچ کرے گی کہ کیا یہ نظم ہندوؤں کے مخالف ہے یا نہیں۔ غور طلب ہے کہ آئی آئی ٹی کانپور کے طلبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطے میں طلبا کی حمایت میں یہ نظم 17 دسمبر کو پڑھی تھی۔ جس کے بعد لوگوں نے اس نظم کو ہندو مخالف بتایا تھا۔ واضح رہے کہ یہ نظم کافی پرانی ہے۔ جسے 1985میں جنرل ضیاالحق کے خلاف بھی پڑھی گئی تھی، جس میں تقریباً 50 ہزار افراد موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS