واٹس ایپ کی نئی شرائط نہ ماننے والے یوزرز15مئی کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے

0

اسکو: مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے۔
’ٹیک کرنچ‘نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور اطلاعات توموصول کرسکیں گے ، لیکن وہ پیغامات وصول کرنے یا بھیجنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
خیال رہے واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی اور شرط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی کمپنی فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS