ڈبلیو ایچ او نے دیا ڈونالڈ ٹرمپ کو جواب کہا کرونا وائرس پر سیاست کریں گے تو لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں گے

    0

    دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔  امریکہ میں اب تک 14700 اموات ہو چکی ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ 30 ہزار شہری اس وائرس سے متاثر ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لاپرواہ ہے اور چین پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ، جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے امریکی صدر کو سخت جواب دیا۔ 
    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر 'سیاست نہیں کرنی چاہیئے'۔
    یہ بات ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ 
    انہوں نے کہا ، "کورونا وائرس کو لیکر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ اب ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔ اگر ہم نہیں سدھرے تو ہمارے سامنے اور زیادہ تابوت تکھے ہوں گے۔ لاشوں کا ڈھیر لگ جائے گا۔ اس وقت چین اور امریکہ کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہئے۔
    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں فنڈنگ ​​روکنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھاۓ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین کی مدد کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ، 'امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ فنڈ دیتا ہے اور آنے والے وقت میں ہم اس فنڈ پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS