پاکستان میں پی ایم ایل این جیت گئی تو کیا نواز شریف وزیراعظم بنیں گے؟

0

اسلام آباد، (یو این آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل- این) لیڈر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی آئندہ انتخابات جیت کر اقتدار میں آتی ہے تو وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔

دی نیوز نے مسٹر شریف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر شریف نے پارٹی سطح پر قیادت سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں، وہیں ان کے خاندان میں اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے تو پارٹی کے بیشتر رہنماؤں کو اس کا علم نہیں ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک پارٹی کے طور پر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شریف کو چوتھی بار وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے نواز کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کا نعرہ اپنایا ہے۔ یہ ان لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی ہوگی جنہوں نے 2017 میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی انہیں چوتھی بار وزیر اعظم بنائے گی اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کسی بھی وقت استعفی دیں اورکسی اور کو چیف ایگزیکٹو کے طور پرنامزد کریں۔

دوسری جانب دیگر سیاسی ذرائع اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابات جیتنے کی صورت میں مسٹر نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بننے کا انتخاب کریں گے یا نہیں۔ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مسٹر شریف کے ممکنہ پسند کے طور پر شہباز شریف اور مریم نواز کی بھی چرچاہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مریم اپنی ناتجربہ کاری اور بعض حلقوں میں ناقابل قبول ہونے کے خدشے کی وجہ سے یہ کام نہیں کر پائیں گی تاہم مریم کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ وہیں شہباز اپنے تجربے سے فائدہ مل سکتا ہے اوراس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS