نئی دہلی: شہریت ترمیمی بل پر مختلف خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اور کچھ عجیب وغریب رد عمل بھی آنے لگے ہیں۔ سابق آئی اے ایس افسر اور حقوق انسانی کارکن ہرش مندر نے بھی چوکانے والا بیان دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہو جاتا ہے تو وہ خود کو آفیشیل طور پر مسلم اعلان کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہرش مندر نے کہا کہ جب این آر سی کے دوران انھیں اپنے دستاویز جمع کرنے کے لیے کہا جائے گا تو وہ اس سے بھی انکار کر دیں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS