آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک نے آن لائن بچت کھاتوں کے لئے ویڈیو کے وائی سی لانچ کیا

0

نئی دہلی : گاہکوں کی حفاظت کو اولین ترجیح  دیتے ہوئے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک نے آج آن لائن بچت اکاؤنٹ کھولنےکےلئےویڈیو كےوائي سی شروع کرنے کا اعلان کیا۔اسٹارٹ ٹو فننش ڈیجیٹل یاترہ بچت اکاؤنٹ کو خوشگواربناتا ہے،کیونکہ یہ صارفین کو تقریبا دو منٹ میں بغیر دستاویزات  کے کے وائی سی کے عمل کو مکمل کرنے اوربچت رقم پر صنعت کی بہترین شرح سود کا فائدہ اٹھانے کے اہل بناتا ہے۔بینک نے آج یہاں کہا کہ  کوروناوبا نے گاہکوں کے اپنے بینکوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے طریقوں کو تبدیل کر دیا ہے کیونکہ وہ لین دین کے لئے تیزی سے ڈیجیٹل اورموبائل چینلوں پرانحصارکرنے لگے ہیں۔ آئی ڈی ایف سی فرسٹ نئے ڈیجیٹل تجربات کو بنانےمیں سب سےآگے ہے جس کے ذریعہ گاہکوں کا سماجی فاصلہ بنائے رکھنا بھی ممکن  ہے۔ 
 آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے ریٹیل لائببلٹیز کے سربراہ امت کمار نے کہا، "ایک گاہک فوکسڈ بنک کے طور پر،ہم ڈیجیٹل تجربات کی تعمیر کررہے ہیں،جو شاخ کے تجربے کوزندہ رکھتےہوئےگاہک کو محفوظ اور بہترین سروس مہیا کراتے ہیں۔ ویڈیوكے وائی سی بچت اکاؤنٹ کھولنے کے آن لائن سفرکو آسان اورتیز بناتا ہے کیونکہ گاہکوں کوان کے گھروں کے باہرکوئی کام نہیں کرنا پڑتایااس سے متعلق عمل مکمل کرنے کے لئے بینک میں کسی سے نہیں ملناپڑتا ہے۔ کسٹمر 7 فیصد سود حاصل کر سکتے ہیں اور کہیں اور رکھے گئے یا سرمایہ کاری کی رقم  پراپنےریٹرن کو زیادہ سے زیادہ کر سکتے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS