آئی سی سی نے ہندوستان کوعالمی کپ کی میزبانی چھیننے کی دھمکی دی

0

نئی دہلی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں ٹیکس کے سلسلے میں ٹکراؤ کی وجہ سے ہندوستان کے ہاتھوں سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی  چھن سکتی ہے۔آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے عالمی کپ کے لئے حکومت ہند سے ٹیکس میں نرمی کے لئے کہا تھا، لیکن بورڈ کے اس میں ناکام رہنے کے بعد آئی سی سی نے ہندوستان سے عالمی کپ کی میزبانی چھیننے کی دھمکی دی ہے۔كرك انفو کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ای میل کے ذریعے بات چیت میں آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے 18 مئی 2020 تک 'بغیر کسی شرط'  کے جواب طلب کیا تھا جبکہ بی سی سی آئی نے کورونا  وائرس كووڈ -19 کے سبب پیش آرہی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے  طے مدت میں 30 جون تک توسیع کرنے کی مانگ کی تھی۔ بی سی سی آئی کے مطالبے کو آئی سی سی نے ٹھکرا دیا۔آئی سی سی کے وکیل جوناتھن ہال نے 29 اپریل کو بی سی سی آئی کو لکھے گئے خط میں کہا، "اگر بی سی سی آئی شرط کو پورا نہیں کرتا تو آئی بی سی (آئی سی سی بزنس کارپوریشن) 18 مئی 2020 سے کسی بھی وقت معاہدے کو فوری اثرسے ختم کرنے کا حقدار ہے۔انہوں نے لکھا، "بی سی سی آئی کے پاس ٹیکس حل کرنے کے لئے کئی سال تھے اوراسی وجہ سے اس معاہدے کو پورا کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کو اسے 31 دسمبر 2019 تک مکمل کرنا تھا۔ ایسے حالات میں آئی بی سی 30 جون،2020 یا لاک ڈاؤن ہٹنے کے 30 روز بعد تک مزید مہلت دینے کے لیے تیار نہیں ہے. "
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS