نئی دہلی: حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے اور عوام کو بیدار کرنے کے لئے اب کمیونٹی ریڈیو کے ذریعہ بیداری مہم چلائےگی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر جمعہ کو ملک کے تقریباً 300 کمیونٹی ریڈیو سے ایک ساتھ خطاب کریں گے اور سامعین کو کورونا وبا کی روک تھام کے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔
جاوڈیکر ہندی اور انگریزی میں سامعین سے خطاب کرین گے۔یہ پہلی انوکھی پہل ہوگی جس میں اس طرح کا پروگرام منعقد کیاجارہا ہے اور سبھی کمیونٹی ریڈیو پر ایک ساتھ سامعین سے خطاب کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ ایک کمیٹی ریڈیو تقریباً 15 کلومیٹر کے دائرے میں سامعین کو پروگرام پیش کرتا ہے اور اس طرح تقریباً ایک لاکھ کی آبادی اس سے مستفید ہوتی ہے۔جاوڈیکر اپنے خطاب میں کمیونٹی ریڈیو کی تشہیرپر بھی زور دیں گے اور اس ریڈیو کو کس طرح فائدے مند بنایا جائے،اس کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔