نبی سے عاشقانہ چاہتا ہوں
میں اب قسمت بنانا چاہتا ہوں
فقط فرمانِ آقا یاد رکھ کر
سبھی کچھ بھول جانا چاہتا ہوں
یہ کچھ کیا ہے سبھی کچھ کھو کے بھی میں
مدینہ پاک پانا چاہتا ہوں
اے آقا پیدا کر دو کوئی صورت
تمہارے پاس آنا چاہتا ہوں
نبی کا ذکرِ نوری کرکے اب میں
سوادِ دل مٹانا چاہتا ہوں
مجھے شہرِ نبی کی آرزو ہے
میں جنت کو بھی پانا چاہتا ہوں
خدایا اب درِ آقا پہ جا کر
میں حالِ دل سنانا چاہتا ہوں
ذکی طارق بارہ بنکوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS