واشنگٹن(ایجنسیاں) : روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دو بیٹیوں کے بارے میں عوامی سطح پر بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ بدھ کے روز امریکی حکومت نے ’یوکرین میں ہونے والے مظالم‘پوتن کی ان دونوں بیٹیوں کو بھی لیک لسٹ کردیا تھا۔ امریکہ کا خیال ہے کہ روسی صدر کی دولت ان کے خاندان کے اثاثوں اور جائیدادوں میں تقسیم کی گئی ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے پوتن کی دو بیٹیوں کی شناخت کیٹرینا ٹیخونووا اور ماریہ ورونسوا کے ناموں سے کی ہے۔ کیٹرینا ایک ٹیکنالوجسٹ ہے اور روسی محکمہ دفاع اس کی مدد کرتا ہے۔ ماریہ وورونسووا روسی ریاست کے مالی تعاون سے چلنے والے جینیاتی تحقیقی پروگراموں کے لیے کام کرتی ہیں اور یہ ادارہ براہ راست صدر پوتین کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ ’پوتن کے اثاثے ان کے خاندان کے افراد کے پاس چھپائے گئے ہیں۔‘کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی پوتن کی سوانح عمری کے مطابق ان کی بیٹی ماریا کی پیدائش 1985 میں ہوئی تھی۔اس سے قبل ان کا خاندان جرمنی کے ڈریسڈن شہر منتقل ہوگیا تھا۔ جہاں پوتین KGB ایجنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ان کی دوسری بیٹی کترینہ اگلے سال ڈریسڈن میں پیدا ہوئی۔ ان کی واحد تصدیق شدہ تصویر میں پوتن کی دو بیٹیاں سنہرے بالوں والی چوٹیوں کے ساتھ دکھائی گئی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ان کے بارے میں غیر معمولی بیانات میں پوتن نے انکشاف کیا کہ ان کی دو بیٹیوں نے روس میں اپنی یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھی، اور وہ کئی یورپی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں اور روس میں رہتی ہیں۔ ان سے پوتن کے نواسے نواسیاں بھی ہیں۔عوام میں پوتن کے خاندان کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ اس کی وجہ یہ کہ کریملن نے طویل عرصے سے صدر کے خاندان کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔روسی میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ماریا وورونٹسوا ایک اینڈو کرائنولوجسٹ ہیں جو ایک سائنسی تحقیقی کمپنی کے لیے کام کرتی ہیں جو کینسر کا علاج تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ کمپنی روسی حکومت سے منسلک ہے۔
جہاں تک کیٹرینا تیخونووا کا تعلق ہے تو وہ روسی میڈیا کے مطابق ایک ریاضی دان ہیں اور روس کی سب سے اہم پبلک یونیورسٹی کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن چلاتی ہیں۔دوسری بہن کی نسبت ٹیخونووا کو زیادہ دیکھا گیا ہے کیونکہ وہ ایک پیشہ ور راک ‘این’ رول ڈانسر بھی ہیں اور مبینہ طور پر ممتاز بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ان مقابلوں کی ویڈیوز میں ٹیخوونوا کو چمکدار ملبوسات پہنے اپنے ساتھی کے ہاتھوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دکھایا گیا ہے۔
سنہ 2019 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پوتین نے اپنی بیٹیوں کے بڑھتے ہوئے کاروباری اثر و رسوخ اور حکومت سے ان کے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کا براہ راست جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کبھی بھی یہ تسلیم نہیں کیا کہ وورونسووا اور تیخونووا ان کی بیٹیاں ہیں۔ وہ ان کا ذکر صرف “دو خواتین” کے طور پر کرتے ہیں۔ پوتین نیبرسوں پہلے کہا تھا کہ”مجھے ان پر فخر ہے”وہ تعلیم اور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی کاروبار میں ملوث نہیں ہیں اور وہ سیاست میں شامل نہیں ہیں۔ وہ کہیں بھی اپنا راستہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں۔ 2020 میں ایک انٹرویو میں پوتین نے کہا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اپنے خاندان کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے نواسے نواسیان ہیں، لیکن ان کی تعداد نہیں بتائی۔
پوتن کی دو بیٹیاں جن کے بارے میںلوگ بہت کم جانتے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS