کولکاتا، ہگلی : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وہ مجھے ڈرانے کیلئے میرے گھر کے بچوں کو سی بی آئی کے ذریعہ خوفزدہ کررہے ہیں، مگر میں ان حربوں سے نہ ماضی میں خوفزدہ ہوئی ہوں اور نہ اب ہونے والی ہوں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میراتھن مہم کے تحت 22فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہگلی کے شاہ گنج گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسہ کیا تھا، آج اسی جگہ وزیر اعلیٰ نے عوامی جلسہ کرکے مودی اور بی جے پی کے ایک ایک حملہ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو مرکزی ایجنسیوں کا سہارا ہے اور مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے۔دومہینے بعد سی بی آئی کے غلط استعمال کا جواب دوں گی۔وزیر اعلیٰ نے اپنے بھتیجے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجرا بنرجی سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ پر کہا کہ وہ ہمارے گھر میں داخل ہوکر گھر کی بچی کو کوئلہ چور ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی جیسی بے رحم پارٹی بنگال کیلئے خطرہ ہے۔یہ پارٹی اپنے مفادات کیلئے آئینی اداروں کا بے جا استعمال کررہی ہے – جب کہ بی جے پی کے لوگ خود کوئلہ چوروں کے ہوٹل میں رہتے ہیں ، ان کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور ہمارے گھر میں داخل ہوکر ہماری بیٹیوں کو چور ثابت کرنا چاہتے ہیں، مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ میں 2ماہ برداشت کروں گی اور اس کے بعد میں دکھا دوں کی کہ کس میں کتنی طاقت ہے۔انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کا شیطان سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 2ماہ بعد نریندر مودی جی اور آپ کے شیطان بھائی آپ کو جمہوریت کی طاقت دکھائیں گے ۔لوک سبھا انتخابات کے دوران ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس کی ناقص کارکردگی کے بارے میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام غلطیوں کی اصلاح کی ہے ، آپ بی جے پی جیسی بے رحم پارٹی کو ووٹ دے کر ریاست کو بدنام نہ کریں۔سی پی آئی اور کانگریس میں عوام کی فلاح وبہبود کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ انتخابات کا موسم آتے ہی بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتیں روپے تقسیم کرنے لگتی ہے، آپ ان سے پیسے لے لیں، مگر ووٹ نہ دیں، کیونکہ جو لوگ روپے تقسیم کررہے ہیں، وہ کبھی بھی ریاست کی ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ لوگو! غیر قانونی طور پر سیاسی جماعتوں سے آپ پیسے لے لو ، گوشت کھاؤ اور مجھے ووٹ دو۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ٹرمپ کو جتانے کیلئے امریکہ گئے تھے، لیکن ان کی حالت ٹرمپ سے بھی بدتر ہوگی۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ صرف مجھ سے ڈرتے ہیں ، اس لئے وہ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہونے والی ہوں۔
کتنے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا اور وہ جیل توڑ کر باہر آئیں گے۔
سرکاری یونٹوں کی نجکاری کی تنقید کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ انہوں نے 75فیصد ایل آئی سی کی نجکاری کردی ہے اور اب یہ خطرہ ہوگیا ہے کہ ایل آئی سی میں بیما کرانے والوں کو پیسہ ملے گا یا نہیں۔ وزیر اعظم کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ایک شیطان اور راون دونوں مل کر حکومت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کون بزنس میں کے مفاد میں کام کررہے ہیں اور کون ملک میں فساد پھیلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو کو تواباز کہتے ہیں ، میں کہتی ہوں کہ نریندر مودی ایک فسادی ، بزنس مین ہیں۔
مرکز کے حربوں سے میں خوفزدہ ہونے والی نہیں: ممتا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS