نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پوتی ہیں اور سچ بولنے سے کبھی ڈرتی نہیں ہیں ، لہذا اتر پردیش حکومت کو فضول کی دھمکیاں دیکر انہیں ڈرانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔
پرینکا واڈرا نے ٹوئٹ کیا’’عوام کی ایک خادم کے طور پر میرا فرض اترپردیش کےعوام کے تئیں ہے اور یہ فرض ان کے سامنے سچائی کوان کے سامنے رکھنے کی ہے۔ کسی سرکاری پروپیگنڈے کو آگے رکھنا نہیں ہے۔ اترپردیش کی حکومت اپنے دوسرے محکموں کے توسط سے مجھے فضول کی دھمکیاں دیکر وقت برباد کررہی ہے … جو بھی کارروائی کرنا چاہتے ہیں ، بیشک کریں‘‘۔
اترپردیش کی انچارج اور کانگریس جنرل سکریٹری نے مزید کہا’’میں حقیقت کو سامنے رکھتی رہوں گی ۔ میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں ، حزب اختلاف کے کچھ رہنماؤں کی طرح بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان نہیں ‘‘۔