حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے تلگونیوز چینل کے دفتر پر حملہ کردیا

0

 حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلزعلاقہ میں نامعلوم افراد نےایک تلگونیوزچینل کے دفتر پرحملہ کردیا۔پولیس کے مطابق بعض نامعلوم افراد تلگو نیوز چینل ٹی وی 5کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے شرئیا براڈ کاسٹنگ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔نیوز چینل اس پرائیویٹ کمپنی کے کارپوریٹ دفتر سے کام کرتا ہے۔کل شب 9.30بجے ہوئی سنگباری میں سیکوریٹی روم کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔ڈی سی پی ویسٹ زون اے آرسرینواس نے اس واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ان افراد کی نشاندہی کی جاسکے جنہوں نے یہ حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔اسی دوران وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس حملہ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس حملہ کے واقعہ کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS