حیدرآباد: حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں دیسی دواساز کمپنی بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیارکردہ کورونا کے ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پرکامیاب تجربہ کیاگیا۔گذشتہ روزیہ تجربہ کیاگیا تھاجس کے بعد جو والنٹرس اس ٹیکہ کے تجربہ کے لئے آگے آئے تھے ان کی بہتر صحت پر ان کومنگل کی صبح ڈسچارج کردیاگیا۔ان کی صحت پر 14دنوں تک نظر رکھی جائے گی جس کے بعد ان کو دوبارہ اسپتال طلب کرتے ہوئے ان کے خون کے نمونوں کو حاصل کیاجائے گااور ان کی جانچ کی جائے گی۔یہ دیکھا جائے گا کہ اس ٹیکہ کے ڈوز کا ان کے جسم پر کس طرح اثر ہوا۔حیدرآباد کے اس اہم اسپتال میں اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔دوسرے مرحلہ کے انسانوں پر تجربہ کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔کورونا کے ٹیکہ کے انسانوں پر مختلف ممالک میں تجربے کئے جارہے ہیں۔روس،برطانیہ،آکسفورڈ یونیورسٹی نے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کو مکمل کرلیاہے۔
حیدرآباد:نمس میں کورونا کے ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پرکامیاب تجربہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS