حیدرآباد: نامورمزاح نگار مجتبیٰ حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آن لائن زوم میٹنگ بعنوان”مجتبیٰ حسین مرحوم کی یاد میں“کا آغاز22جون8بجے شب سے ہوا۔ مشہور براڈ کاسٹر‘اسٹیج وٹی وی آرٹسٹ افشاں جبین نے مجتبیٰ حسین کا تحریر کردہ رپورتاژ ”ایک پلیٹ تخلص بھوپالی“کا اقتباس منجھے ہوئے انداز میں پیش کیا۔ پروفیسر بیگ احساس کی سرپرستی میں اس میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نظامت ڈاکٹرگل رعنا نے انجام دی۔ امتیاز الدین‘پروفیسر ظفرالدین(مانو)‘ ڈاکٹرجاوید کمال‘ ڈاکٹرنورالامین(مہاراشٹرا) نے گفتگو میں حصہ لیا اور تجاویز پیش کیں۔ اس میٹنگ کااہتمام ڈاکٹرحمیرا سعید او رمحسن خان نے کیا۔ افشاں جبین کی پیشکش کے انداز نے شرکاء کومتاثرکیا۔ ڈاکٹرفیروز عالم (مانو)‘ڈاکٹر مسرت جہاں (مانو) نے شرکت کی۔ ڈاکٹرحمیرا سعید نے شکریہ ادا کیا۔ منگل کو محبوب خان اصغر نے مجتبیٰ حسین کا تحریر کردہ خاکہ”وحید اختر“ اورچہارشنبہ کو ڈاکٹربی بی رضاخاتون (مانو)نے غزل منیوفیکچرنگ کمپنی مضمون پیش کیا۔ میٹنگ زوم آئی ڈی:79580304073اور پاس ورڈ ایم یو جے ایچ ہے۔26جون ڈاکٹرمسرت جہاں (مانو)‘27جون پروفیسر ظفر الدین(مانو)‘ 28جون نادیہ بتول بخاری‘29جون کو حیدرآباد کے سرکردہ صحافی شجیع اللہ فراست (فورٹی وی) اور30جون کو ڈاکٹرعطیہ مجیب عارفی مجتبیٰ حسین کا تحریر کردہ کوئی مضمون‘خاکہ اورکالم پیش کریں گے۔ محبان اردو سے روزانہ آٹھ بجے اس آن لائین میٹنگ میں شرکت کی گذارش ہے۔
”مجتبیٰ حسین مرحوم کی یاد میں“ آن لائن زوم میٹنگ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS