ایک ایسے وقت میں جب مرکزی حکومت نے 7ستمبر سے مرحلہ وار طورپر میٹرو ریل آپریشنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے،حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ تمام ضروری انتظامات کررہی ہے۔حیدرآباد میٹرو کے عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک مرکز کی طرف سےاس خصوص میں ہدایات نہیں ملی ہیں اور ریاستی حکومت موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گی۔میٹرو عہدیداروں نے بتایا کہ شروع میں محدود خدمات ہوں گی اور صورتحال کی بنیاد پر آپریشنس میں اضافہ کیاجائے گا۔حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ تجربات کررہی ہے اور پورے سسٹم کی جانچ کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد کمرشیل آپریشنس میں سب کچھ ٹھیک ہو،عہدیدا تمام کمپارٹمنٹس کی جانچ کررہے ہیں۔مستقل طورپر اسٹیشنس وغیرہ پر سینی ٹیشن کا کام کیاجارہا ہے۔
حیدرآباد میٹرو ریل آپریشنس کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاری، حکام کے سخت انتظامات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS